پرائیویٹ لیبارٹریوں کا بزنس چمک اٹھا، کورونا کا ٹیسٹ عام آدمی کی پہنچ سے دور، قیمت 7900 مقرر، حکومتی ادارے لاتعلق

ملک میں کرونا وائرس کی وباء نے پنجے گاڑھ لئے ہیں ایسے میں سرکاری اسپتال ہر آنیوالے کا کرونا ٹیسٹ نہیں کر رہے اور عام شہری اس اہم ضرورت سے محروم کر دئیے گئے ہیں

ایسے میں پرائیویٹ لیبارٹریوں نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں، اور کم سے کم ریٹ 7900 روپے میں کرونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے جو کہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے ایسے میں حکومتی سطح پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کو فری کیا جانا چاہیے تاکہ عام آدمی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاکر موزی وائرس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور پرائیویٹ لیبارٹریوں کو کم سے کم ریٹ پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے اسکے لئے متعلقہ سرکاری ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ عام لوگ بروقت تشخیص کروا کر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچا سکیں۔