پنجاب کے 50 لاکھ افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ماہانہ لیبر کے سوشل سکیورٹی ، ای او بی آئی ، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکولز کی فیسوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئے گریس وقت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ماہانہ تین ہزار روپے امداد احساس پروگرام سے دی جائے گی اس کیلئے فہرستیں متعلقہ ضلعی افسر تیار کریں گے۔

اکنامک پیکیج کی آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

ملز، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلز کو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ادویات، ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کے سپیشل اکائونٹ سے 12 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔